آج آندھرا پردیش میں ہد ہد طوفان نے زبردست تباہی مچائی جسکے سبب آندھرا
پردیش کے ساحلی اضلاع سریکا کولم‘ وجئے نگرم ‘ وشاکھا پٹنم اور مشرقی
گوداوری کے بعض ساحلی علاقے ہد ہد طوفان کے زد میں آکر تہس نہس ہوگئے۔
وشاکھا پٹنم میں سمندر ہونے کی وجہ سے 180کیلومیٹر فی گھنٹہ تیزی کے ساتھ
ہوائیں چلنے لگیں ۔ جسکے باعث نظم و نسق کے ذرائع کے ساتھ ساتھ ‘ سیل فون
ٹاورس کے گرجانے کی وجہ سے رابطہ عامہ کا سلسلہ منقطع ہوگیا۔ وشاکھا پٹنم
کے
کئی سڑکوں پر بڑے بڑے درخت گرجانے سبب سے بھی آمد و رفت کے ذرائع بند
ہوگئے۔ جبکہ محکمہ موسمیات کے ماہرین کی جانب سے اس بات کا اندازہ لگایا جا
رہا ہے کہ چند گھنٹوں میں اسکی شدت میں کمی کا امکان ہے۔ جبکہ ان تینوں
اضلاع میں سرکاری کال سینٹرس بھی طوفان کے زد میں آگئے اور تمام خدمات معطل
رہیں۔ وشاکھا پٹنم ‘ سریکا کولم اور و جئے نگرم کے کسانوں کی بھاری نقصان
کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ کیونکہ اس طوفان سے ہزاروں ایکڑ فصلیں تباہ و
بربار ہوگئیں۔